ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے‘ صاحبزادہ سمیع اللہ

ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے‘ ...

  



پشاور (سٹاف رپورٹر) ضلع شمالی وزیرستان میں مختلف ترقیاتی سکیموں کی بر وقت تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاینگے اور اس پر کام کے معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، تاکہ عرصے سے حکومتی توجہ کم رہنے سے وہ تمام خلائیں پرُ ہوسکیں جس کا یہ علاقہ حقدار تھا۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر رزمک ضلع شمالی وزیرستان صاحبزادہ سمیع اللہ نے مختلف ترقیاتی سکیموں کے معائنے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ پی سی ون کے مطابق جس معیار کا کام ہونا ہے اسی کے مطابق ہونا چاہیے ورنہ سخت ایکشن لینگے۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کے سرابراہان کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور اس بات پر زور دیا کہ تمام ترقیاتی سکیموں کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر اقدامات کی مسلسل نگرانی کریں تاکہ عرصے سے محروم لوگوں کی بحالی کو جلد از جلد ممکن بنایا جا سکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر