محکمہ ایکسائز چارسدہ کا غیر رجسٹرڈگاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن

محکمہ ایکسائز چارسدہ کا غیر رجسٹرڈگاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن

  



چارسدہ(بیو ر ورپورٹ) محکمہ ایکسائز چارسدہ نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے دو درجن سے زائد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرلیا۔غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کاروائی کا مقصد گاڑیوں کو ٹیکس نٹ میں لانے سمیت غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی جرائم میں استعمال ہونے کی شرخ کو کم کرنا ہے۔ اس حوالے سے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کے ڈسٹرکٹ آفیسر جانداد خان کی ہدایت پر تحصیل چارسدہ کے مختلف علاقہ میں ناکہ بندی کے دوران ایک درجن سے زائد غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلز جبکہ 13غیر رجسٹرڈ چنک چی اور ایک سوزی موٹر کار کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ اس حوالے سے یکسائزاینڈ ٹیکسیشن کے ڈسٹرکٹ آفیسر جانداد خان کا کہنا تھا کہ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کاروائی کا بنیادی مقصد گاڑیوں کو نہ صرف ٹیکس نٹ میں لانا مقصود ہے بلکہ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی جرائم میں استعمال کی شرخ کو بھی کم کرنا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر