مہاجر عوام آئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں: ڈاکٹر سلیم حیدر

مہاجر عوام آئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں: ڈاکٹر سلیم حیدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کارکنوں اور مہاجر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کریں اور اس مرتبہ اُن مہاجر امیدواروں کو کامیاب بنائیں جو مہاجر حقوق اور مہاجروں کے مسائل کا ادراک بھی رکھتے ہوں انہیں حل کرنے میں سنجیدہ ہوں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ 30 سال سے مہاجر عوام کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے شہری علاقوں میں جس پارٹی کو ووٹ دیتی ہے اس نے مایوسی اور بدنامی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ اسی جماعت کے میئر، چیئرمین اور وائس چیئرمین کراچی اور حیدرآباد میں برسوں سے موجود ہیں لیکن یہ دونوں شہر کھنڈر بنتے جارہے ہیں۔ اس جماعت نے کبھی بھی مہاجروں کے حقوق کیلئے عملی جدوجہد نہیں کی، ذاتی مفاد، جائیدادیں اور تعلقات کے علاوہ مہاجر عوام کو دھوکہ ہی دیا ہے۔ پیداگیروں کا یہ ٹولہ اب پھر مظلوم بننے کی کوشش کررہا ہے لیکن سندھ کے مہاجر ان کا اصل چہرہ دیکھ چکے ہیں۔ 30 سال سے اقتدار میں رہنے کے باوجود اس جماعت نے مہاجروں کو بیروزگاری، جہالت اور مہاجر تشخص کو مسخ کیا ہے۔ بانیان پاکستان کی اولادوں کو دہشت گرد اور ملک دشمن جیسے القاب سے نوازنے میں اس جماعت کی قیادت کا کردار سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی اور حیدر