بچوں سے بداخلاقی کی ورک تھام کیلئے آگاہی مہم چلانے کی سفارش

بچوں سے بداخلاقی کی ورک تھام کیلئے آگاہی مہم چلانے کی سفارش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ قائمہ کمیٹی اطلاعات ونشریات نے سفار ش کی ہے کہ بچوں سے بداخلاقی کے واقعات کی روک تھام کیلئے عوامی آگاہی مہم چلائی جائے۔ بدھ کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کا اجلاس سینیٹر فیصل جاوید کی زیر صدارت ہوا جس میں کمیٹی نے پمرا کو سفارش کی کہ بچوں سے بداخلاقی کی روک تھام کیلئے 20 روز تک تمام ٹی وی چینلز ریڈیو پر آگاہی اشتہارات چلائے جا ئیں۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہاچیئرمین پیمرا کے پاس وزیر اعظم سے زیادہ اختیارات ہیں،چیئرمین پیمرا چاہیں تو چیئرمین سینیٹ کی آواز رکوا لیں۔ چیئر مین پیمرا نے کہایہ ہمارا کام نہیں پی ٹی وی کا ہوسکتا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات میں میڈیا ورکرز کی تنخواہوں کا معاملہ زیر غور آیا۔ پیر صابر شاہ نے کہا اشتہارات کا معاملہ میڈیا کی تنخواہوں سے مشروط کیا جائے، اس فورم پر وزیر اطلاعات ہمیں یقین دہانی کروا ئیں۔ چیئر مین پیمرا نے کہا ہمارے پاس درخواستیں آتی ہیں تو کوشش کرتے ہیں تنخواہوں کا معاملہ حل کریں۔ چیئر مین پیمرا نے کہاسپریم کورٹ نے انسانی حقوق کی بنیادوں پر صحافیوں کو تنخواہ دلوائی، ہمارے پاس درخواستیں آتی ہیں تو ہم بھی دیکھتے ہیں۔ رخسانہ زبیری نے کہا جو ادارے تنخواہ نہیں دے رہے ان کے مالکان کیخلاف مقدمے درج کروائیں، کسی کی جان سے زیادہ کچھ قیمتی نہیں۔
قائمہ کمیٹی سفارش