آئی جی سندھ کی تعیناتی میں گورنر کا کوئی کردار نہیں،جام اکرام دھاریجو

آئی جی سندھ کی تعیناتی میں گورنر کا کوئی کردار نہیں،جام اکرام دھاریجو

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری و صوبائی وزیر سندھ برائے صنعت، تجارت و امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے اپنے دفتر میں مختلف وفودپیپلز پارٹی عہدیداراناور ورکرز سے ملاقات کی اور عوام کے مسائل سنے جبکہ اس موقع پر انہیں پیپلز پارٹی سندھ کا ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے عہدے پر تعیناتی کی مبارکبادیں بھی وصول کیں۔ اس موقع پر جام اکرام اللہ دھاریجو نے بات چیت کے دوران کہا کہ پارٹی کی جانب سے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تنظیمی عہدے پر فائز کرنا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے، جبکہ میری ذمہ داریوں میں بھی اب اضافہ ہوا ہے میری کوشش ہوگی کے پارٹی کے لیے عہدیداران اور ورکرز کے ساتھ مزید سرگرم ہوکر کام کروں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سندہ حکومت عوام کی منتخب کردہ آئینی و جمہوری حکومت ہے اس لیے وفاق کو بھی آئین کا احترام کرنا چاہئیے اور آئی جی کی تعیناتی پر سیاست کو فی الحال موخر کرکے عوامی مسائل کے حل پر کام کرنا ہوگا ایسے اشوز کو بڑھا چڑھا کر پیش کرکے عوام کی مہنگائی و دیگر مسئلہ جات سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوششیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم نے آئی جی پولیس کی تعیناتی پر ایک اور یو ٹرن لے لیا ہے اس ضمن میں ڈیڈ لاک برقرار ہے لیکن باالاخر وفاق کو سندھ حکومت، کابینہ اور سندھ کے عوام کے فیصلوں کا احترام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی قیادت پر الزام تراشیاں ان لوگووں کا شیووہ بن گیا ہے پیپلز پارٹی کوچیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی سیکورٹی کا تخمینہ لگانے والا بنی گالا کی سیکورٹی و شاہی خرچہ کے مندرجات کب سامنے لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر مکتب فکر آدمی وزیراعظم کی اس بات پر مزید پریشانی سے دوچار ہے کے وزیراعظم بیرونی ملکوں کے دورے اپنے دوستوں کے خرچہ پر کر رہے ہیں اور ان بیرون ممالک دوروں کے اثرات آٹا چینی سمیت روزمرہ خوردونوش کی اشیا کی قیمتوں میں دن دگنا رات چگنا کی صورت میں سامنے آ رہے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر