صوبائی وزراء کاکا شاہ احمد نورانی کی اہلیہ کے انتقال پراظہار افسوس
کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی جانب سے مرحوم شاہ احمد نورانی کی اہلیہ اور شاہ انس نورانی اور شاہ اویس نورانی کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ماں اس دنیا کی عظیم ترین ہستی ہے اللہ کریم آپ کو یہ سانحہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ انھوں نے اللہ رب العالمین سے دعا کی کہ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔علا وہ ازیں صو با ئی وزیر اطلا عا ت سعید غنی نے مر حو مہ کے گھر گئے اور ان کے صاحبزادے انس نو ر انی سے اظہا ر تعزیت کیا اور ایصا ل ثواب کیلئے فا تحہ خوانی اور انکی در جا ت کی بلندی کیلئے دعا کی۔