جعلی فارورڈنگ لیٹرزپر نقشوں کی منظوری کاانکشاف
کراچی (نمائندہ خصوصی) کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں جعلی فاورڈنگ لیٹرز پر نقشوں کی منظوری کا انکشاف، کے ڈی اے فاروڈنگ سیل نے درجنوں جعلی لیٹرز پکڑ لیے، جعلسازی میں ملوث افسران زیرزمین چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں نقشوں کی منظوری کیلئے کے ڈی اے کی تصدیق یعنی فاروڈنگ کے طریقہ کار کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ کے ڈی اے کی جانب سے ری کنفرمیشن لیٹرز میں بڑے پیمانے پر جعلسازی کی جارہی ہے۔ 45 لیٹرز ایسے ظاہر ہوئے ہیں جو کہ جعلی ہیں جن کو بنیاد بنا کر نقشوں کی منظوری لی جارہی تھی، کے ڈی اے فاروڈنگ سیل کے انچارج امداد حسین کے مطابق جعلسازی کے خاتمے کے لیے ون ونڈو سیل قائم کیا جارہا ہے۔ جائیداد کے مالکان ایجنٹوں سے رابطہ نہ رکھیں بلکہ براہ راست متعلقہ افسر سے رجوع کریں۔ جعلسازی میں ملوث افسران اور ایجنٹوں کی تلاش جاری ہے۔