ذائقے سے بھر پور کھانوں کا لطگ اٹھانا بہترین زندگی کا حصہ ہے: سبین فاطمہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)محنت کش اللہ کا دوست ہے،جو جس رنگ میں محنت کرتا ہے،خدا اسے ہر رنگ میں رنگ دیتا ہے،کھانا صرف غذائیت کے حصول کا ذریعہ نہیں ہے بلکہ صحت بخش اور ذائقے سے بھرپور کھانوں کا لطف اٹھانا یہ سب ایک بہترین زندگی کا حصہ ہے۔ان خیالات کا اظہارر معروف پاکستانی شیف سبین فاطمہ نے متحدہ عرب امارات کے دورے سے واپسی پر روزنامہ ”پاکستان“ ے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران ڈائریکٹر لال قلعہ دبئی قیصر بٹ اور آر ایم لال قلعہ دبئی اختر منتظم پروگرام ڈیجیٹل ایجنسی آسیون سلوشن کی صفیہ بابر سے ملاقات ہوئی۔اس ایونٹ کی خصوصیت یہ ہے کہ ہم نے کراچی سے تعلق رکھنے والی مختلف کمیونٹی شخصیات،مارکیٹنگ منیجر انس فاروقی،معروف سماجی کارکن فکس اٹ کے بانی ایم این اے عالمگیر محسود نے بھی شرکت کی۔سبین فاطمہ نے کہا کہ عرب امارات کے دورے کے دوران لال قلعہ دبئی میں براہ راست کھانا پکانے کے شو میں مختلف ممالک کے ذائقے دار پکوان تیار کرنا ثقافتوں کا ملاپ بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ بزرگوں کے لیے کھانا پکانا ایک انوکھا چیلنج ہے کیونکہ اس ذائقے کی حس وقت کے ساتھ ساتھ کم ہوتی جاتی ہے۔ذائقے کی حس کو اطمینان بخش انداز میں پورا کرنے میں درپیش مشکل ذیابیطس،بلند فشار خون اور امراض قلب جیسی عام بیماریوں پر اثر رکھنے والے اجزاء یعنی نمک،چکنائی اور چینی کے استعمال کو کم کرنے کی خواہش کو مزید پیچیدہ بنادیتی ہے تاہم ان کے لیے بھرپور ذائقے تیار کرکے ہم ان کی دعائیں لیتے ہیں۔سبین فاطمہ نے کہا کہ مختلف کمیونٹیز سے ملاقات ہوئی۔