نوجوانوں میں پوشیدہ ٹیلنٹ سامنے لانے کیلئے صوبائی حکومت ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے

نوجوانوں میں پوشیدہ ٹیلنٹ سامنے لانے کیلئے صوبائی حکومت ٹھوس اقدامات اٹھا ...

  



پشاور (سٹاف رپورٹر)نوجوانوں میں پوشیدہ ٹیلنٹ سامنے لانے کیلئے صوبائی حکومت ہر سطح پر اقدامات کر رہی ہے تاکہ ٹیلنٹ کے حامل نوجوان آگے آکر ملک کانام روشن کر یں۔ریجنل سپورٹس آفیسر کی جانب سے جاری ہونے والے انڈر 21ٹیموں کی سلیکشن شیڈول کے مطابق وہ نوجوان جس کی تاریخِ پیدائش یکم جنوری 1999 یا اس کے بعد ہو وہ مختلف کھیلوں کے ٹرائلز کے اہل ہونگے۔ جن میں آرچری، فوسٹل، تھرو بال، ہینڈ بال، سائکلنگ، بیس بال، سکواش، باکسنگ، فل کنٹکٹ کراٹے، لان ٹینس، سنوکر، تیہاک بال اور باڈی بلڈنگ شامل ہیں۔یکم فروری سے شروع ہونے والے ٹرائلز 5فروری تک ہونگے اور ان میں بنوں کے تمام کھلاڑی ٹرائل دے سکتے ہیں۔ ان ٹرائلز کا مقصد بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب ہے جو ملک کا نام روشن کرنے کیلئے مزید تربیت کے بعد انٹرنیشنل سطح پر کھیلائے جائیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر