پولیو ایک خطرناک مرض ہے‘ مراد خان

        پولیو ایک خطرناک مرض ہے‘ مراد خان

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)تحصیل لکی کے نائب تحصیلدار مرادخان نے پٹواریوں پرزوردیا ہے کہ وہ لکی مروت میں جاری پانچ روزہ انسدادمہم کوکامیاب بنانے میں بھرپورکرداراداکریں بصورت دیگر غفلت برتنے والے پٹواریوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی‘ان خیالات کااظہاراُنہوں نے گزشتہ روزصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیااُنہوں نے کہاکہ پولیو ایک خطر نا ک مر ض ہے اور بد قسمتی سے کو ئی ایک عرصہ سے اس مر ض کی لکی مروت میں وباء پھیلائی گئی ہے موجودہ وقت میں پولیوکے زیادہ ترکیسزلکی مروت میں رونماہوئے ہیں اس لئے لکی مروت کی ضلعی انتظامیہ پولیوکوجڑسے اُکھاڑنے کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے صرف یہی نہیں بلکہ اس حوالے سے تمام محکموں کومتحرک کیا گیاہے اُنہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنرلکی مروت کے واضح ہدایات کے مطابق پٹواری پولیومیں بڑھ چڑھ کرحصہ لے کربچوں کواس موذی بیماری سے بچانے میں اہم کر دار ادا کر یں اُنہوں نے والدین پرزوردیاکہ وہ ا پنے پانچ سال سے کم عمرکے بچوں دائمی اپاہج سے بچانے کے لئے پولیوکے قطرے ضرورپلوائیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر