کنٹرول لائن، بھارتی فوج کی فائرنگ سے مقامی زمیندار کے ڈیڑھ درجن جانور ہلاک

کنٹرول لائن، بھارتی فوج کی فائرنگ سے مقامی زمیندار کے ڈیڑھ درجن جانور ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہجیرہ(آن لائن) کنٹرول لائن کے نزدیکی درہ شیرخان اورمدارپورسیکٹرز میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے مقامی زمیندار کی6 بھینسیں،2بچھڑے،9 بکریاں، 4مرغے اور ایک کتا ہلاک ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق منگل اوربدھ کی درمیانی شب میں بھارتی افواج نے درہ شیر خان سیکٹر کے رقبہ جبر کنڈی میں گولہ باری شروع کردی جسکے نتیجہ میں جبر کنڈی کے رہائشی محمدظہور ولد عبدالغنی کے مویشیوں کے شیڈ(بانڈی)میں گولہ لگنے سے پالتو قیمتی مویشی ہلاک ہوگئے اورشیڈ میں آگ بھی بھڑک اٹھی،جسکے باعث مال مویشی سمیت دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگئے۔منگل اوربدھ کو سیز فائرلائن کے مدارپورسیکٹرمیں چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کاسلسلہ وقفہ سے جاری رہا جس کے باعث مدارپور کے سکول بند کردئیے گئے،علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔
کنٹرول لائن