6ریاستی اداروں کی پرائیو یٹا ئزیشن رواں سال مکمل ہو جائیگی: میاں سومرو

6ریاستی اداروں کی پرائیو یٹا ئزیشن رواں سال مکمل ہو جائیگی: میاں سومرو

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر نجکاری محمدمیاں سومرو نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 6ریاستی اداروں کی نجکاری مکمل ہوجائیگی، ان کی نیلامی آگئی ہے جس کے بعد متعلقہ ادارے اور محکمے عدالتی احکامات سمیت پیپرا قوانین کو مد نظر رکھ کر ان کا جائزہ لیں گے،سیکرٹری نجکاری ڈویژن نے بتایادوپاور پلانٹس، دو کنونشن سینٹر، سروسز ہوٹل لاہور اور ایس ایم ای بینک کی نجکاری کا عمل امسال مکمل ہوجائیگا، پاکستان سے 5 جبکہ دنیا بھر سے 8کمپنیوں نے نیلامی میں دلچسپی کا اظہارکیا، اسٹیل ملز ہماری ترجیحات میں صف اول پر ہے۔بدھ کو وفاقی وزیر نجکاری نے معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ریاستی اداروں کی شفاف اور منافع بخش نجکاری حکومت کا عزم ہے، اداروں کو نجکاری کے ذریعے منافع بخش بنا کر عوامی مفاد میں استعمال ہونگے۔ گھروں کی تعمیر کے منصوبے سے روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے۔ اسٹراٹیجک سیل 10برس بعد ہورہی ہے اور اس عمل میں عموماََ 2برس یا زائد کا دورانیہ لگ جاتا ہے جسے ایک برس میں مکمل کرلیا گیا۔ اداروں کی نجکاری میں پیپرا اور عدالتی فیصلوں کو نظر پر رکھا جائیگا جبکہ دنیا کی بڑی کمپنیاں پہلی بار پا کستا ن میں نجکاری میں حصہ لیں گی، پاکستان میں دس سال بعد اسٹرٹیجک سیل شروع ہوگی۔اس ضمن میں نجکاری ڈویژن کے سیکریٹری نے نیلا می سے متعلق تفصیلات کے بارے میں بتایا حکومت کی جانب سے دسمبر2018 میں 6اداروں کی نجکاری کا ہدف دیاگیاتھا۔فنانشل ایڈوا ئزکی تعیناتی ہوچکی ہے اور امید ہے مئی تک اسٹیل ملز کی نیلامی ممکن ہوسکے گی۔ اسی طرح دیگر ریاستی ادارے جو مسلسل خسارے کے باعث اورملکی خزانے پر بوجھ بن رہے ہیں ان کی نجکاری مرحلہ وار ہوجائیگی اور 27سرکاری اراضی کی جلد نیلامی کا عمل شروع ہوجائیگا۔غیرملکی کمپنیوں نے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ نیلامی سے حاصل رقم ملکی قرض کی ا ادائیگی میں مدد ملے گی۔جون 2020تک ٹارکٹ کا حصول ممکن بنائیں گے اور نجکاری کے حوالے سے افواہوں کے تدارک کیلئے موثر اقدام کیے جا ئیں گے۔ انہوں نے بتایا کے الیکڑک کے 66فیصد حصص کی منتقلی کیلئے نجکاری کمیشن سے این او سی لینا ضروری ہے۔ 27سرکاری اراضی کی جلد نیلامی کا عمل شروع ہو جائیگا، پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

میاں سومرو

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر