دیہی علاقوں تک روڈ سیفٹی ایجوکیشن کا دائرہ کار وسیع

    دیہی علاقوں تک روڈ سیفٹی ایجوکیشن کا دائرہ کار وسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر)سیکٹر کمانڈر(ایم-تھری) ایس ایس پی محمد ایاز سلیم کی خصوصی ہدایات پر دیہی علاقوں تک روڈ سیفٹی ایجوکیشن کا دائرہ کار وسیع،روڈ سیفٹی آفیسرکا گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول، کوٹ رائے امیر علی، تحصیل وضلع ننکانہ کے بچوں کو روڈ سیفٹی بارے آگاہی دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سیکٹر کمانڈر(ایم-تھری) ایس ایس پی محمد ایاز سلیم کی ہدایات پر تمام مکتبہ ہائے فکر کو روڈ سیفٹی ایجوکیشن دینے کا سلسلہ ترتیب دیا جا چکا ہے جسکو دیہی علاقوں تک پھیلا دیا گیا ہے تا کہ وہ طبقہ جو آج تک اس سے مستفید نہیں ہو سکا اسے بھی اس قومی حفاظتی دھارے میں لایا جاسکے۔ اس مقصد کے حصول کے لئے ابتدائی طور پر موٹروے ایم-تھری کے ساتھ ملحقہ دس کلومیٹر کے ایریا میں واقع پرائمری سطح کے طلبا کو آگاہی دی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -