گولی کتے کو لگنے کی بجائے شہری کو جا لگی

گولی کتے کو لگنے کی بجائے شہری کو جا لگی

  



لاہور (کرائم رپورٹر)آوارہ کتے کیلئے چلائی گئی گولی سے شہری زخمی، ہنجروال کے علاقے میں گولی لگنے سے 50 سالہ شخص نذیر زخمی ہوگیا۔کے مطابق قطار بند روڈ کے قریب واقع گلشن پارک میں نامعلوم افراد آوارہ کتے کو مارنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران کتے پر کیا گیا فائر سامنے دکان پر موجود شہری کے سینے پر جا لگا۔

شہریوں نے ریسکیو 1122 کے ذریعے نذیر کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے ملزمان کی تلاش جا ری ہے جلد گرفتار کرلیں گے۔

مزید : علاقائی