شہید اسسٹنٹ سب انسپکٹر بشیر احمدکی16ویں برسی پر خراج تحسین
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید نے شہید اسسٹنٹ سب انسپکٹر بشیر احمدکی16ویں برسی کے موقع پر اْن کی بہادری اور لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔رائے بابر سعید نے کہا کہ شہداء پولیس ہمارا فخر ہیں۔
جن کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔راہ حق میں اپنی جان قربان کرنے والے شہداء ہمارے ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے شہداء پولیس کے ورثاء کی فلاح و بہبود کے لئے مزید بہتر اقدامات کئے جارہے ہیں۔یاد رہے شہید اسسٹنٹ سب انسپکٹر بشیر احمد تھانہ باٹا پور میں تعینات تھے۔