شیرا کوٹ،بھتہ خوری،دھمکیاں اور ہراساں کرنے پر مقدمہ درج

  شیرا کوٹ،بھتہ خوری،دھمکیاں اور ہراساں کرنے پر مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (کرائم رپورٹر)شہر میں بھتہ خوری کی وارداتوں نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا،غالب مارکیٹ کے بعد شیرا کوٹ میں بھتہ مانگنے والے معظم گینگ کی جانب سے شہری کو دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے سمیت پانچ لاکھ بھتہ وصول کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا،ملزمان قتل،اقدام قتل،اغوا اور بھتہ وصولی جیسے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں جبکہ ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش سمیت ٹولیوں کی صورت میں سڑکوں پر اسلحہ کی نمائش پر بھی کرتے ہیں سوشل میڈیا پر ملزمان کی ویڈیو بھی سامنے آگئیں۔بتایا گیا ہے کہ شیرا کوٹ کے علاقہ حبیب اللہ روڈ صدیق کالونی کے رہائشی رفعت سلطان نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کہ ان کے علاقہ میں شادا،فاروق لمبا،افضال گجر، عارف برتن والانامی ایک سرگرم اورمنعظم گینگ ہیں جو کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ سے مسلح ہو کر مختلف فلمی ڈائیلاگ بولتے ہیں اور قتل،اقدام قتل،اغوا سمیت بھتہ خوری کی وارداتوں میں بھی ملوث رہے ہیں مجھ سے پانچ لاکھ روپے نقد اور ہنڈا موٹر سائیکل کی ڈیمانڈ کر تے رہے، بچوں سمیت قتل کرنے کی دھمکیاں دی گئیں، گھر کے دروازے پر فائرنگ کی گئی، پولیس نے تاجر رفعت کی درخواست پر فاروق لمبا،شادا،عارف برتن والا اور افضال گجر کیخلاف دفعہ 386 کہ تحت مقدمہ درج کرلیا اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -