ریسکیو 1122 کیلئے خالی آسامیوں پرمنتخب 366 امیدوار وں کو رپورٹ کرنے کی ہدایت

ریسکیو 1122 کیلئے خالی آسامیوں پرمنتخب 366 امیدوار وں کو رپورٹ کرنے کی ہدایت

  



لاہور(کرائم رپورٹر) ریسکیو 1122 کے لئے پنجاب بھر میں خالی آسامیوں پرمنتخب کئے گئے 366 امیدوار یکم فروری 2020 کو ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں بیسک ریسکیو کورس کی تربیت کے لئے رپورٹ کریں گے۔ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے ریسکیو رز پہلے ہی زیرتربیت ہونے کی وجہ سے پنجاب کے لئے منتخب امید واروں کی تربیت مرحلہ وار کی جائے گی۔ان خیا لات کا اظہار گزشتہ روزڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے ٹریننگ انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا جس میں ایمرجنسی سروسز اکیڈمی ااور ہیڈ کواٹرز کے تمام ہیڈ آف ونگز نے شرکت کی۔ پہلے مرحلے میں 366امیدواروں جن میں 16 امیدواررں کو ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے لئے نرسنگ، فائر، ڈرل، ڈرائیونگ اور آئی ٹی انسٹرکٹرز کے عہدوں کے لئے منتخب کیا گیا ہے جبکہ پنجاب کے تمام اضلاع کیلئے منتخب ہونے والے امید واروں میں سے 250 ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن اور 100 ریسکیو ڈرائیور ز بھی شامل ہیں۔

مزید : علاقائی