ڈی آئی جی کی داتا دربار کی سیکیورٹی مزیدسخت کرنے کی ہدایات

    ڈی آئی جی کی داتا دربار کی سیکیورٹی مزیدسخت کرنے کی ہدایات

  



لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعیدنے ڈپٹی کمشنر لاہوردانش افضال کے ہمراہ مزار حضرت علی ہجویری ؒ کا دورہ کیا۔ داتادربار کی سکیورٹی مزید بہتر بنانے کیلئے مختلف اقدامات اس دوران زیر غورآئے۔ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی، ڈی ایس پی لوئر مال شیخ شوکت، انچارج سکیورٹی داتا درباراور دیگر پولیس افسران ہمراہ تھے۔ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی اور متعلقہ افسران نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈپٹی کمشنر لاہور کو داتا دربار کے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابرسعیدنے دربار پر تعینات پولیس افسران اور جوانوں کو انتہائی الرٹ ہوکر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی۔ رائے بابر سعیدنے اس موقع پر کہا کہ مزار داتا دربارکے تمام داخلی و خارجی راستوں کی سکیورٹی مزید سخت کی جائے۔ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے داتا دربار کے اطراف میں سٹریٹ لائٹس،روڈزپیچ ورک اور دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ زائرین کو مکمل چیکنگ کے بعد ہی دربار کے احاطہ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔

مزید : علاقائی