افغانستان طیارہ حادثے میں سی آئی اے ٹیم کا سربراہ مارا گیا،طالبان

افغانستان طیارہ حادثے میں سی آئی اے ٹیم کا سربراہ مارا گیا،طالبان

  



 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں پیش آئی نے والے طیارے کے حادثے میں جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث امریکی سی آئی اے ٹیم کا سربراہ ہلاک ہوگیا۔افغان طالبان کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ نے ٹوئٹرپراپنے بیان میں کہا کہ دشمن کا انٹیلی جنس طیارہ تباہ کر دیاگیا جس میں امریکی سی آئی اے کے انتہائی اہم لوگ بھی مارے گئے۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق روسی انٹیلی جنس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہافغانستان میں گرنے والے طیارے میں ایران میں امریکی سی آئی اے آپریشنز کے سربراہ ڈی اینڈرا بھی مارے گئے۔روسی انٹیلی جنس حکام کا کہناتھا کہ ڈی اینڈرا ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے میں ملوث تھے اور ایران کیلئے امریکی سی آئی اے کے آپریشنز کے سربراہ تھے۔ امریکی افواج نے افغان طالبان اور روسی انٹیلی جنس حکام کے دعوے کی تردید کردی ہے۔

طالبان ترجمان

؎

مزید : علاقائی