سندر، تیزرفتار کار کی ٹکر، موٹرسائیکل سوار 3بچیوں کا باپ جاں بحق

  سندر، تیزرفتار کار کی ٹکر، موٹرسائیکل سوار 3بچیوں کا باپ جاں بحق

  



لاہور(کرائم رپورٹر)سندر میں ٹریفک حادثاثہ، تینوں بچیوں کا با پ جاں بحق، پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سندر کے علاقہ بحریہ ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار عمران شہزاد کام کی غرض سے جا رہا تھا کہ اس دوران پیچھے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی نے اسے ٹکر مار دی،موٹر سائیکل سوار قلابازیاں کھاتے ہوئے دور جا گرا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا،مقامی افراد کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے لیا اور اسے مردہ خانہ میں جمع کرا دیا۔پولیس کے مطابق بحریہ ٹاؤن میں تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل سوار عمران شہزاد کو کچل ڈالا، ڈرائیور کو گاڑی سمیت بحریہ ٹاؤن سکیورٹی نے پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا، متوفی تین بچیوں کا باپ تھا۔

مزید : علاقائی