پنجاب،24 گھنٹے میں 7 افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک ہوئے

پنجاب،24 گھنٹے میں 7 افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک ہوئے

  



لاہور (کر ائم رپورٹر) پنجاب بھر میں 525 ٹریفک حادثات، 7افراد جاں بحق564زخمی ہوئے، تفصیلات کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 525 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 324افراد شدید زخمی ہوگئے۔240معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیو میڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 240 ڈرائیوز، کم عمر ڈرائیور 14 مسافر 256 او ر75پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

مزید : علاقائی