عرب لیگ کا امن منصوبہ پرغور کے لیے ہنگامی اجلاس بلانے کا اعلان

  عرب لیگ کا امن منصوبہ پرغور کے لیے ہنگامی اجلاس بلانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
قاہرہ(این این آئی)عرب لیگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیل، فلسطین امن منصوبے پر غور کے لیے آیندہ ہفتے کے روز اپنا ہنگامی اجلاس بلانے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عرب لیگ کے ڈپٹی سیکریٹری حسام زکی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی صدر محمود عباس بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔اس میں صدر ٹرمپ کی صدی کی ڈیل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔عرب لیگ کا یہ غیر معمولی اجلاس فلسطینی قیادت کی درخواست ہی پر طلب کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -