پنجاب ہا ئی وے پٹرول کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 2 شتہاریوں سمیت 77 ملزم گرفتار

پنجاب ہا ئی وے پٹرول کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 2 شتہاریوں سمیت 77 ...

  



لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب ہا ئی وے پٹرول نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 2اشتہاریوں سمیت مختلف جرائم میں ملوث 77 ملزمان گرفتارقبضہ سے357لیٹر شراب، 6557 گرام چرس،26 پسٹلز، 7رائفل، 4پسٹل اور 396 گولیاں برآمد کیں۔ تفصیلات کے مطابق، پٹرولنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوے 2اشتہاری ملزمان اور 2 عدالتی مفرور، عرفان، ذیشان، غلام یٰسین، شبیر کو گرفتار کیا۔دریں اثناء پنجاب ہائی وے پٹرول نے منشیات کے33ملزمان اصغر، احسان علی، محمد عمران، محمدعامر، ساجد، قیصر عباس، محمد سلیم، معراج دین، جواد، غلام سرور، محمد آصف، آصف، محمود، محمد ندیم، شہزاد، محمداختر،زاور حسین، عمر فاروق، سلطان، شکیل،، اور فیاض، کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 357 لیٹرشراب، 6557 گرام چرس برآمدکی۔

مزید : علاقائی