کیمپ جیل،ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا قیدی دم توڑ گیا

    کیمپ جیل،ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا قیدی دم توڑ گیا

  



لاہور(کرائم رپورٹر)کیمپ جیل میں چوری کے مقدمہ میں قید رضوان نامی قیدی گذشتہ روز ہسپتال میں دم توڑ گیا،پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ جمع کروا دی،سپرٹنڈنٹ کیمپ جیل لاہور اسد جاوید وڑائچ کے مطابق ملزم رضوان چوری کے مقدمہ میں کیمپ جیل میں بند تھا وہ ہیپاٹائٹس کا مریض تھا جس کو علاج کے لیے ہسپتال داخل کروا دیا گیا جہاں وہ گزشتہ روز جانبر نہ ہو سکا،قانونی کارروائی کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ جمع کروا دی ہے رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

مزید : علاقائی