بادامی باغ، چوردکان کی چھت پھاڑکر 3لاکھ نقدی، 9قیمتی موبائل فون لے کر فرار

بادامی باغ، چوردکان کی چھت پھاڑکر 3لاکھ نقدی، 9قیمتی موبائل فون لے کر فرار

  



 لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔ بادامی باغ کے علاقہ عثمان غنی چوک میں واقع موبائل شاپ میں چوری کی انوکھی واردات ہوئی ہے۔ چور چھت میں سوراخ کر کے دکان سے 3 لاکھ نقدی اور9موبائل فون لیکر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق چھت سے نو انچ کا سوراخ سے بڑی عمر کا شخص داخل نہیں ہوسکتا چوری کی واردات میں چھوٹی عمر کے بچے کو چھت کے سوراخ سے داخل کرکے واردات کی گئی۔ چور 3 لاکھ نقدی اور9 موبائل فون لیکر فرار ہوگئے۔ موبائل شاپ کے مالک عمر انور کی جانب سے موصول ہونے والی درخواست پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ہڈ یا رہ کے علا قہ میں ڈاکوؤں نے محمو د کے گھر سے4لاکھ کی نقد ی وطلا ئی زیورات اور دیگر سامان،شفیق آ با دمیں ڈاکوؤں نے ظہیر کے گھر سے3لاکھ40ہز ار روپے کی نقد ی وطلا ئی زیورات اور دیگر سامان،ڈیفنس اے میں ڈاکوؤں نے بشیر کے گھر سے3لاکھ20ہز ار کی نقد ی وطلا ئی زیورات اور دیگر سامان،ٹبی سٹی کے علا قہ میں ڈاکوؤں نے یو سف کی دکان سے2لاکھ70ہز ار کی نقد ی، موبائل فون اور قیمتی سامان، راوی روڈ میں ڈاکوؤں نے رشید کی فیملی سے2لاکھ، موبائل فون اور زیورات ودیگر سا ما ن،گر ین ٹا ؤ ن میں ڈاکوؤں نے سلیم کی فیملی سے ایک لاکھ75ہز ار کی نقد ی وطلا ئی زیورات اور دیگر سامان،ستو کتلہ کے علا قہ میں ڈاکوؤں نے شبیر کی فیملی سے ایک لاکھ60ہز ار کی نقد ی وطلا ئی زیورات اور دیگر سامان،ملت پا ر ک کے علا قہ میں ڈاکوؤں نے جا وید کی فیملی سے ایک لاکھ40ہز ار کی نقد وطلا ئی زیورات اور دیگر سامان،جو ہرٹاؤن میں ڈاکوؤں نے امین سے70ہزار اور موبائل فون، شادباغ میں ڈاکوؤں نے سر فر از خا ن سے90ہزار اور موبائل فون، گلشن راوی میں ڈاکوؤں نے عظیم سے75ہزار، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا۔ کو ٹ لکھپت اور نوانکوٹ سے گاڑیاں جبکہ شمالی چھاؤنی، لیاقت آباد، غازی آباد، ہنجروال،فیکٹر ی ایر یا،شا د با غ،شا لیما ر اور شفیق آباد سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید : علاقائی