چوہنگ،نامعلوم افارد نے نوجوان کو آگ لگا دی،حالت تشویشناک

    چوہنگ،نامعلوم افارد نے نوجوان کو آگ لگا دی،حالت تشویشناک

  



لاہور(کرائم رپورٹر) چوہنگ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو زندہ جلا دیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے متاثرہ زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، بتایا گیا ہے کہ چوہنگ کے علاقے میں شاہ پور کانجراں میں نامعلوم افراد نے 19سالہ نوجوان محمد اعظم کو زندہ جلاڈالا، پولیس نے نوجوان کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا،پولیس کے مطابق نوجوان گزشتہ رات گھر سے نکلا تو کسی نے اسے آگ لگا دی، نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کردیا گیا، نوجوان اعظم چوہنگ میں فیکٹری ملازم تھا۔

مزید : علاقائی