بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم کا3روزہ پریکٹس سیشن شروع

  بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم کا3روزہ پریکٹس سیشن شروع

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑی(آج)جمعرات کو سے 3 روزہ پریکٹس میچ کھیلیں گے، پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ 7 فروری سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔پاکستان ٹیم کی اگلی مصروفیت بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ ہے جو 7سے 11فروری راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، ٹیسٹ اسکواڈ کے 19ممکنہ کھلاڑیوں میں سے 16کھلاڑیوں کی ٹریننگ کا سلسلہ تو جاری ہے ہی اب ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی نے بھی کیمپ جوائن کر لیا ہے۔کیمپ میں تین روزہ پریکٹس میچ کا آج سے آغاز ہوگا، فیضان ریاض، ذیشان ملک، اشفاق احمد اور محمد حسنین کو بھی میچ کیلیے بلایا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پریکٹس میچ کے اختتام پربنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا، آف اسپنر بلال آصف کی ٹیم میں شمولیت کا قوی امکان ہے انہیں بنگلادیش ٹیم میں بائیں ہاتھ کے بیٹسمینوں کی وجہ سے شامل کرنے کی تجویز ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی