پی سی بی میرا 6کروڑ روپے کا مقروض ہے،یونس خان

    پی سی بی میرا 6کروڑ روپے کا مقروض ہے،یونس خان

  



کراچی(آئی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)میرا 6کروڑ روپے کا مقروض ہے۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ پیسہ میرے لیے کوئی ایشو نہیں ہے، پی سی بی نے آج بھی میرے چار سے چھ کروڑ روپے دینے ہیں۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر یونس خان نے کہا کہ مصباح الحق ابھی نئے ہیں ان کو وقت دینا چاہیے۔بابر اعظم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق بلے باز کا کہنا تھا کہ بابر ابھی نوجوان ہے ان کا ٹی 20کپتان ہونا اچھی بات ہے۔شعیب ملک اور محمد حفیظ کی ٹیم میں شمولیت سے متعلق سوال پر یونس خان کا کہنا تھا کہ شعیب ملک ہوں یا محمد حفیظ پرفارم کر رہے ہوں تو انہیں ٹیم میں ہونا چاہیے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی