آئی سی سی وویمنز ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کل روانہ ہوگی

آئی سی سی وویمنز ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کل روانہ ہوگی

  



اسلام آباد (این این آئی)بسمہ معروف کی قیادت میں پاکستان کی 15رکنی ٹیم آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے آئی سی سی وویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے(کل) 31 جنوری کو روانہ ہوگی،21 فروری سے 8 مارچ تک کھیلے جانے والے ورلڈ کپ سے قبل وویمنز ٹیم آسٹریلیا میں وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔ یاد رہے کہ سابق کپتان عروج ممتاز کی سربراہی میں کام کرنے والی وویمنز سلیکشن کمیٹی جس میں باقی دو سلیکٹرز اسماویہ اقبال اور مرینہ اقبال ہیں، انہوں نے ورلڈ کپ کے لیے جس ٹیم کا انتخاب کیا، اس میں سابق کپتان ثناء میر کا نام شامل نہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی