معروف گلوکارعاصم اظہر نے حسن علی کو ڈانس سِکھادیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  معروف گلوکارعاصم اظہر نے حسن علی کو ڈانس سِکھادیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر ...

  



لاہور(آئی این پی)معروف گلوکار عاصم اظہر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی کو ڈانس کے کچھ اسٹیپ سِکھائے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ گلوکار عاصم اظہر پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی کو ڈانس کے کچھ اسٹیپس سِکھا رہے ہیں، ویڈیو میں پہلے عاصم اظہر حسن علی کو پی ایس ایل فائیو کے آفیشل ترانے پر ڈانس کے کچھ اسٹیپ سِکھاتے ہیں اور اس کے بعد آخر میں حسن علی اپنی شاندار بالنگ سے سامنے کھڑے بیٹسمین کو آوٹ کر نے کے بعد جشن منانے کا انوکھا انداز عاصم اظہر کو سِکھا رہے ہیں۔گلوکار عاصم اظہر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی اور حسن علی کے ڈانس کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی قہقہے والے ایموجی کے ساتھ حسن علی کو ٹیگ بھی کیا۔

 دوسری جانب حسن علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر احمد شہزاد اور شاداب خان کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ہم سب پی ایس ایل فائیو کے لیے تیار ہیں، کیا آپ تیار ہیں؟فاسٹ بالر حسن نے ٹوئٹر پر بھی یہ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ پی ایس ایل فائیو کے لیے تیار ہیں۔واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیو کا آغاز 20 فروری سے ہورہا ہے جو پاکستان کے چار شہروں میں کھیلا جائے گا جبکہ افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی، دوسری جانب ایونٹ کے ٹکٹوں کے لیے ملک بھر کے 110 سینٹرز پر کاونٹر سیلز کا آغاز بھی ہوگیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی