جمی مرے اور بیتھانی میٹک سینڈز آسٹریلین ٹینس سیمی فائنل میں داخل

جمی مرے اور بیتھانی میٹک سینڈز آسٹریلین ٹینس سیمی فائنل میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلبورن (یواین پی) برطانوی ٹینس سٹار جمی مرے اور انکی امریکی جوڑی دار بیتھانی میٹک سینڈز پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مکسڈ ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔انہون نے کوارٹر فائنل میچ میں بیلجیئم جوران ویلیجن اور انکی چینی جوڑی دار سائیسائی ڑینگ کو شکست دی۔

دیکر میگا ایونٹ کا ٹاپ فور مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔بدھ کو آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں برطانوی ٹینس سٹار جمی مرے اور انکی امریکی جوڑی دار بیتھانی میٹک سینڈز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بیلجیئم جوران ویلیجن اور انکی چینی جوڑی دار سائیسائی ڑینگ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔