بھارت کی نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز میں 3-0کی فیصلہ کن برتری

بھارت کی نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز میں 3-0کی فیصلہ کن برتری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہملٹن(آئی این پی)بھارت نے تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، مقررہ 20 اوورز میں مقابلہ برابر ہونے کے بعد میچ کے فیصلے کے لئے سپر اوور کا سہارا لیا گیا جس پر بھارت نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا، روہت شرما کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔بدھ کو ہملٹن میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے میچ میں کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، بھارت نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 179 رنز بناکر کیویز کو کامیابی کے لئے 180 رنز کا ہدف دیا۔جواب میں میزبان نیوزی لینڈ ٹیم نے کپتان کین ولیمسن کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے اور میچ ٹائی ہوگیا۔ میچ کے فیصلے کے لئے سپر اوورز کا سہارا لیا گیا جس پر نیوزی لینڈ نے پہلے کھیل کر اوور میں 17 رنز بنائے،جواب میں بھارت نے اوور میں 20رنز بناکر سپر اوور پر میچ جیت لیا۔

  یوں بھارت کو نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔ روہت شرما کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔