پی ایس ایل 5،ٹکٹوں کی فروخت دوسرے روزبھی جاری رہا

پی ایس ایل 5،ٹکٹوں کی فروخت دوسرے روزبھی جاری رہا

  



 لاہور (سپورٹس رپورٹر)پی ایس ایل 5کیلئے ٹکٹوں کی فروخت میں جوش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد اپنی پسندیدہ ٹیموں کے ٹکٹ جلد از جلد خریدنیکی خواہش مند ہے۔ سیمی فائنل اور فائنل والے دن کے لیے ٹکٹ کے لیے بھی شائقین کرکٹ دلچسپی لے رہے ہیں۔کورئیر سروس کے مطابق منگل پہلے دن ہی فائنل میچ کی 500والی ٹکٹس ایک گھنٹے میں بک گئی تھیں۔ اب صرف 1500، 3000اور 5000روپے والی ٹکٹس دستیاب ہیں۔لاہور کے 22 نجی کورئیر سینٹرز پر ٹکٹس دستیاب ہیں۔میچ دیکھنے کیلیے ٹکٹ کی خریداری آن لائن بھی کی جاسکتی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی