قومی خواتین ٹینس ٹیم فیڈکپ مین شرکت کیلئے نیوزی لینڈ روانہ

قومی خواتین ٹینس ٹیم فیڈکپ مین شرکت کیلئے نیوزی لینڈ روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی خواتین ٹینس ٹیم فیڈ کپ میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ روانہ ہو گئی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نیشنل گیم ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر عاصم شفیق نے اے پی پی کو بتایا کہ فیڈ کپ ایشیاء اوشیانہ گریڈ ٹو 29 جنوری سے 9 فروری تک نیوزی لینڈ میں کھیلاجائے گا جس میں 4 خواتین کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ کھلاڑیوں میں سارہ محبوب، سارہ منصور، اوشنا سہیل اور ماہین آفتاب شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہی کھلاڑیوں نے اسلام آباد میں ڈومیسٹک ایونٹ میں شرکت کے ساتھ ساتھ جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت بھی حاصل کی ہے جس کی وجہ سے ایونٹ کیلئے انہی کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فیڈ کپ میں پاکستان سمیت 8 ممالک حصہ لے رہے ہیں جن میں گوام، فلپائن، منگولیا، نیوزی لینڈ، تھائی لینڈ، سنگاپور، ترکمانستان وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فیڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں نے بھرپور تربیت حاصل کی ہے اور ان سے شاندار کارکردگی کی توقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیڈریشن نے نئے کھلاڑیوں کو تلاش کرنے کے لئے ڈومیسٹک سطح پر ایونٹس کا انعقاد کررہے ہیں۔ امید ہے کہ مردوں میں سے بھی باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئیں گے۔