بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کاانڈر 19 ٹیموں کا کوارٹر فائنل آج ہوگا

      بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کاانڈر 19 ٹیموں کا کوارٹر فائنل آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پوچیفسٹروم(یواین پی) 13 ویں آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔ میگا ایونٹ میں (آج) جمعرات کو تیسرا سپر لیگ کوارٹر فائنل میچ کھیلا جائے گا جس میں بنگلہ دیش اور میزبان جنوبی افریقہ کی انڈر 19 ٹیمیں پنجہ آزمائی کرینگی۔ پاکستان کی انڈر 19 ٹیم چوتھے سپر لیگ کوارٹر فائنل میں (کل) جمعہ کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔

بھارتی ٹیم میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے،13 ویں آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو اچھے مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ میگا ایونٹ میں (آج) جمعرات کو تیسرا سپر لیگ کوارٹر فائنل میچ کھیلا جائے گا جس میں بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کی انڈر 19 ٹیمیں پوچیفسٹروم کے مقام پر پنجہ آزمائی کرینگی۔پاکستان کی انڈر 19 ٹیم چوتھے سپر لیگ کوارٹر فائنل میں (کل) جمعہ کو افغانستان کے خلاف بنونی کے مقام پر کھیلے گی۔ سپر لیگ مرحلے کے اختتام پر 4 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا سپر لیگ سیمی فائنل مرحلہ 4 فروری سے شروع ہوگا۔دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل معرکہ 9 فروری کو ہوگا۔