آل پاکستان روپ سکیپنگ ٹورنامنٹ کے انتظامات مکمل
لاہور (سپورٹس رپورٹر) آل پاکستان روپ سکیپنگ ٹورنامنٹ کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ گذشتہ روز ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں منعقد ہوا جس میں ٹورنامنٹ کے انتظامات کو آخری شکل دے دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے زیراہتمام آل پاکستان روپ سکیپنگ ٹورنامنٹ 31 جنوری سے سٹی سکول (ڈی کے کیمپس) کراچی میں شروع ہوگا۔ ایونٹ میں چھ کیٹگریز مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز، ویمنز ڈبلز، مینز ٹیم اور ویمنز ٹیم کے مقابلے شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ 2 فروری تک جاری رہے گا اور ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔