ریس کورس جھیل میں مچھلیوں کی ہلاکت،تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

  ریس کورس جھیل میں مچھلیوں کی ہلاکت،تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

  



لاہور(اپنے نمائندے سے)پی ایچ اے کے پارک ریس کورس میں سینکڑوں مچھلیاں گندے پانی کے باعث مر گئیں مبنیہ طور پر ملنے والی اطلاعات کے مطابق ریس کورس میں چھوٹی بڑی سینکڑوں مچھلیاں صبح سویرے جھیل میں مردہ پائی گئیں۔ واک کے لیے آنیوالے شہری مردہ مچھلیوں کی تصاویر بناتے رہے۔ ڈی جی پی ایچ اے مظفر خان نے جھیل میں مچھلیوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پروجیکٹ ڈائریکٹر سے جواب طلب کر لیا اور واقع کی چھان بین کیلئے انکوائری کمیٹی بھی بنا دی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4