تاجر برادری مسائل حل کرنے کیلئے متحد ہو جائے،اظہر گلشن
لاہور (سٹی رپورٹر) قومی تاجر اتحاد کے چیئرمین سپریم کونسل خواجہ اظہر گلشن کی زیر صدارت اہم اجلاس کا انعقاد ہوا ہے جس میں قومی تاجر اتحاد کے صدر پاکستان ملک خالد محمود،جنرل سیکرٹری لاہور حافظ عابد علی،شیخ عمر حیات،خوشنود بٹ شیخ فضل الہی،راؤ محمد اکرم،چوہدری عظمت،ملک نثار کھوکھر،اختر خان نیاز ی،سید مبشر علی سمیت تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے اپنی اپنی آراء اور تجاویز سے آگاہ کیا گیا،اس موقع پر خواجہ اظہر گلشن نے کہا کہ تاجر برادری ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہو کر اپنے مسائل کے حل کے لئے مشترکہ جدوجہد کو اپنا نصب العین بنا لے۔کیونکہ اس وقت تاجر جن مسائل کا شکار ہیں اس کے لئے اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔سیاست سے بالاتر ہو کر ایک دوسرے کا سوچیں گے تو ہمارے گھروں کے چولہے بھی جلیں گے۔
تجارت ہے تو سیاست بھی ہے لیکن اگر ہمارے کاروبار ہی ختم ہو گئے تو ہم نے سیاست کو کیا کرنا ہے اس لئے یہ ضروری ہے کہ تمام تاجر دھڑے اپنے مشترکہ مفادات کے لئے اکٹھے ہو جائیں۔