بچے سے بد اخلاقی کے ملزم کوپناہ دینے کا الزام،مفتی کفایت اللہ پرمقدمہ درج

بچے سے بد اخلاقی کے ملزم کوپناہ دینے کا الزام،مفتی کفایت اللہ پرمقدمہ درج

  



مانسہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ کیخلاف مانسہرہ میں بچے سے مدرسے کے اندر مبینہ بد اخلاقی کے ملزم کو پناہ دینے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مفتی کفایت کے خلاف مرکزی ملزم قاری شمس کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے اور پناہ دینے کا الزام ہے تاہم ابھی تک ان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ مفتی کفایت اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کروں گا۔

مقدمہ

مزید : صفحہ اول