خصوصی افراد کا خیال نہ رکھنے والوں کو معذور کہنا چاہیے،سلیم مظہر

  خصوصی افراد کا خیال نہ رکھنے والوں کو معذور کہنا چاہیے،سلیم مظہر

  



لاہور (پ ر)پنجاب یونیورسٹی پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کا خیال نہ رکھنے والوں کو معذور کہنا چاہیے اور خصوصی افراد کیلئے نوکری کو مشن سمجھ کر کرنا چاہیے ان خیالات اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی شعبہ سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام پنجاب ویلفیئر ٹرسٹ فار ڈس ایبلڈ، غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ اور کرسچئن بلائنڈ مشن کے اشتراک سے ’سپیشل ایجوکیشن پر ریسرچ‘ پر تیسری قومی کانفرنس سے پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کے ایڈیٹوریم میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن سید جاوید اقبال بخاری،ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر عابد حسین چوہدری، چیئرپرسن شعبہ سپیشل ایجوکیشن ڈاکٹر حمیرا بانو، کنٹری ڈائریکٹر سی بی ایم فرح ناز،ڈاکٹر ماریہ صہیب قریشی، مختلف یونیورسٹیوں و اداروں سے پیشہ ور افراد، فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد سلیم مظہر نے کہا کہ شعبہ سپیشل ایجوکیشن کو انسٹی ٹیوٹ کا درجہ دینے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ سیکریٹری سپیشل ایجوکیشن سید جاوید اقبال بخاری نے کہا کہ خصوصی افراد سے متعلق تعلیم حاصل کرنے والے طلباؤ طالبات کا فرض ہے کہ وہ دو دراز علاقوں میں رہنے والے خصوصی افراد کا بھی خیال رکھیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4