مہوش حیات امریکی فضائی کمپنی ڈیلٹا ایئر لائنز پر جرمانہ عائد ہونے پر خوش

مہوش حیات امریکی فضائی کمپنی ڈیلٹا ایئر لائنز پر جرمانہ عائد ہونے پر خوش

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ مہوش حیات امریکی حکام کی جانب سے مسلمان مسافروں سے امتیازی سلوک برتنے پرامریکی فضائی کمپنی ڈیلٹا ایئر لائنز پر جرمانہ عائد کرنے کے اقدام پر انتہائی خوش نظر آرہی ہیں۔ ٹوئٹر پر مہوش حیات نے امریکی حکام کے فیصلے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے لکھا کہ ایسے حالات کی وجہ سے ہی ہم آج اس مقام تک آن پہنچے ہیں۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اب خیالات کو بدلنا ہوگا، لوگوں کو آپس میں مذہب، پس منظر اور ان کے ظاہری حلیے سے قطع نظر ایک دوسرے سے رواداری اختیار کرنی پڑے گی۔واضح رہے کہ امریکی محکمہ نقل و حمل کی جانب سے امریکی فضائی کمپنی ڈیلٹا ایئر لائنز پر مسلمان مسافروں کو طیارے سے اتارنے پر 50 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا۔

مزید : کلچر