ماضی کوفراموش، بہترمستقبل کی منصوبہ بندی کرنا ہوگی، شوبز شخصیات

  ماضی کوفراموش، بہترمستقبل کی منصوبہ بندی کرنا ہوگی، شوبز شخصیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ ہمیں فلمی صنعت کے ماضی کو فراموش کرکے مستقبل کی بہترین منصوبہ بندی کرنی چاہیے اب ہمیں ناکامی کا رونا چھوڑ دینا چاہیے۔ 2019 کے دوران دہشت گردی اور بھارتی جارحیت کے خلاف افواج پاکستان کی حکمت عملی کامیاب رہی اوراس کے اثرات ثقافتی رونقوں کی بحالی کی صورت میں دکھائی دینے لگے ہیں۔ نیا سال پاکستانی قوم کے لئے امن و آشتی، خوشحالی، بھائی چارہ، حب الوطنی و یک جہتی کا برس ثابت ہوگا۔ دہشت گردی، بھتہ مافیا، ٹار گٹ کلنگ، بے روزگاری، دیگر مسائل کا خاتمہ ہوگااور ترقی و کامرانی کی منازل طے کی جائیں گی۔ فنکارنئے عزم و ولولہ اور جذبے کے ساتھ شوبز انڈسٹری کے استحکام کے لئے کام کریں گے۔شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کہا ہے کہ رواں سال کو فلم انڈسٹری کی بہتری کا سال قرار دیا جا رہا ہے اس سال 50کے قریب فلموں کی نمائش متوقع ہے۔بہت ساری فلمیں ایسی ہیں جن کو دیکھنے کی خواہش فلم بینوں کی دلوں میں مچل رہی ان میں ایک فلم ”لیجنڈ آف مولا جٹ“ہے۔اس سال نمائش کے لئے پیش کی جانے والی فلم ڈائریکٹر سرمد سلطان کھوسٹ کی ”زندگی تماشہ“تھی لیکن یہ فلم چند اعتراضات کی وجہ سے عام نمائش کیلئے پیش نہ کی جاسکی۔ ندیم، خرم شیراز ریاض،شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شانسید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،انعام خان،فانی جان،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،اشرف خان،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،آفرین خان،اسد مکھڑا،آفرین پری،پرویز کلیم،عینی رباب،حمیرا،عروج،روبی انعم،اظہر بٹ،رضی خان،حامد رنگیلا،سلیم معراج اور نجیبہ بی جی کہاکہ ہماری دعا ہے کہ2020 ملک و عوام کے ساتھ ساتھ انٹر ٹینمنٹ انڈسٹری کے لوگوں کے لئے خوشگوار تبدیلیوں کا سال بن جائے۔ عدنان صدیقی نے کہا کہ نیا سال فلم انڈسٹری کے استحکام کا برس ہوگا۔ سجل علی نے 2020میں احد رضا میر سے شادی کی خوشخبری سنائی۔ ہمایوں سعید نے کہا فنکاروں اور عام لوگوں کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع ملیں گے۔ سید نور نے کہا کہ دعاہے ملک میں امن و امان کے ساتھ خوشحالی، بھائی چار ے کی فضا،یک جہتی و یگانگت کو فروغ ملے۔
اداکارہ وپرفارمر نرگس نے کہا 2020 میرے لئے سماجی خدمات کا سال ثابت ہوگا، شوبز کے علاوہ سماجی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اپنا کردار اداکروں گی۔سہراب افگن نے کہا کہ کاش رواں سال پاکستان و بھارت کی دوستی کا سال ثابت ہو، دونوں ملکوں کے درمیان امن و آشتی کا آغاز ہوجائے۔ معمر رانانے کہا 2020 فلم انڈ سٹری کے بحران کے خاتمے کا سال ثابت ہوگا۔

مزید :

کلچر -