غنا علی کے تین نئے پراجیکٹس تکمیل کے مراحل میں داخل

غنا علی کے تین نئے پراجیکٹس تکمیل کے مراحل میں داخل

  



لاہور(فلم رپورٹر)غنا علی فلم ٹی وی اور فیشن کی دنیا میں یکساں مقبول اداکارہ ہیں جو ہر لمحہ کچھ نہ کچھ نیا کرنے کی جستجو میں رہتی ہیں۔ غنا علی کے تین پراجیکٹ تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ ان میں دو فلمیں اور ایک ڈرامہ شامل ہے۔غنا علی مزید کہا کہ میں ان تمام لوگوں کی مشکور ہوں جنہوں نے مجھے سالگرہ کی مبارکباد دی۔ میں ہر وقت پرستاروں سے رابطے میں رہنا چاہتی ہوں کیونکہ میں جانتی ہوں کہ آج جس مقام پر ہوں اس میں ان کا بہت عمل دخل ہے اور انہوں نے ہمیشہ ہی میرے کام کو بہت زیادہ پسند کیا ہے اور میں بھی مستقبل میں بھی اچھا کام کروں گی اور ان کو مایوس نہیں کرونگی۔

مزید : کلچر