اپنے لباس کا ہمیشہ خیال رکھتی ہوں، اداکارہ نمرہ خان

  اپنے لباس کا ہمیشہ خیال رکھتی ہوں، اداکارہ نمرہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ نمرہ خان نے کہا کہ ان کا شوبز انڈسٹری میں کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے اور وہ صرف اپنے کام پر توجہ دیتی ہیں۔ نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں اداکارہ بننے کے بعد اس بات کا اندازہ ہوا کہ وہ اداکاری سے زیادہ اچھا گا لیتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی ٹام بوائے تھیں اور اپنی بہنوں کے بہت قریب ہیں۔ شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ والدہ کی پسند سے شادی کریں گی۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اداکاری کی تعلیم بھی حاصل کی ہے اور اداکاروں میں فیروز خان اور صنم سعید انہیں بہت پسند ہیں۔ سوشل میڈیا میں تصاویر شیئر کرنے سوال متعلق انہوں نے کہا کہ وہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے لباس کا بہت خیال رکھتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اداکارہ اُشنا شاہ ان کی بہترین دوست ہے اور انہیں کھانے میں نہاری بہت پسند ہے۔

مزید :

کلچر -