رامش بابو کے نئے گانے ”چن وانگوں چمکے نی“کا ویڈیو مکمل
لاہور (فلم رپورٹر) نوجوان نسل کے نمائندہ گلوکار رامش بابو کا نیا ویڈیو سونگ”چن وانگوں چمکے نی“ مکمل کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اس کی ویڈیو ریکارڈنگ گذشتہ روز مختلف لوکیشنز پر مکمل کی گئی۔اس گانے میں ان کے ساتھ گلوکارہ و ماڈل وفا شہزادی نے فیٹ کیا ہے جبکہ ان کی ماڈل بھی وفا شہزادی ہیں اس گانے کی ویڈیو ڈائریکشن او رڈی او پی نوید چوہدری ہیں اور اس گانے کو زوم میڈیا پروڈکشن کے بینر تلے تیار کیا گیاہے۔رامش بابو نے بتایاکہ ان کا یہ بھنگڑا سونگ نوجوان نسل کے لئے خصوصی طور پر تیارکیا گیاہے انہیں امید ہے کہ یہ ویڈیو ان کے پرستاروں کو بہت زیادہ پسند آئے گا۔
مش بابو نے مذید بتایاکہ اس ویڈیومیں ماڈل وفا شہزادی نے بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے اس ویڈیو کو جلد سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا جائے گا۔