شوبز میں کامیاب رہنے کیلئے فٹ رہنا بہت ضروری ہے، سدرہ نور

 شوبز میں کامیاب رہنے کیلئے فٹ رہنا بہت ضروری ہے، سدرہ نور

  



 لاہور (فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و پرفارمر سدرہ نورکا کہنا ہے کہ شوبز ورلڈ میں کامیاب رہنے کے لئے فٹ رہنا بہت ضروری ہے۔میں ان دنوں کئی فلموں میں اہم نوعیت کے کردار ادا کررہی ہوں۔فلموں اورسٹیج ڈراموں میں میری کامیابی میری محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔میں تو صرف اتنا جانتی ہوں کہ ایک فنکار کو اس وقت تک کام کرنا چاہیے جب تک پرستار اسے برداشت کریں۔میں مناسب وقت پر شوبز کو خیرباد کہہ دوں گی فی الحال میرا شوبز چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے انہوں نے موٹاپے سے بچنے کیلئے پرہیزی کھانوں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

سدرہ نورسٹیج ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی کام کررہی ہیں۔

مزید : کلچر