فضا علی اور بوبی کا نیا مشترکہ سرائیکی ویڈیو گیت”ماہیا کڈا سوہنا لگدااے“ مکمل

    فضا علی اور بوبی کا نیا مشترکہ سرائیکی ویڈیو گیت”ماہیا کڈا سوہنا ...

  



لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکارہ فضا علی اور بوبی علی کا نیا مشترکہ سرائیکی ویڈیو گیت”ماہیا کڈا سوہنا لگدااے“ مکمل کر لیا گیا۔ اس کی ویڈیو ریکارڈنگ گذشتہ روز زوم میڈیا پروڈکشن کے سٹوڈیو میں مکمل کی گئی جس کی ڈائریکشن نوید چوہدری نے دی تھی۔فضا علی نے بتایاکہ یہ ان کا بوبی علی کے ساتھ پہلا مشترکہ گیت ہے۔انہیں امید ہے کہ ان کے پرستار ان کا یہ نیا ویڈیو ضرور پسندکریں گے۔فضا علی نے مذید کہاکہ اس سے قبل ان کے متعدد گیت سپر ہٹ ہو چکے ہیں جن پر وہ اپنے پرستاروں کی بیحد مشکور ہیں اس گانے کو بہت جلد تھر پروڈکشن اپنے سوشل میڈیا چینلز پر ریلیز کرے گی۔

مزید : کلچر