جنید خان اور منشا پاشا کی فلم ’کہے دل جدھر‘ کا پہلا ٹیزر ریلیز

  جنید خان اور منشا پاشا کی فلم ’کہے دل جدھر‘ کا پہلا ٹیزر ریلیز

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکار جنید خان اور منشا پاشا کے مرکزی کرداروں پر مشتمل فلم ’کہے دل جدھر‘ کا پہلا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے جس کے ذریعے کہانی کا سمجھنا کافی حد تک آسان ہوگیا ہے۔جلال رومی کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی اس فلم کی شوٹنگ بھی تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہی ہے جس کے ساتھ ساتھ اس کی پوسٹ پروڈکشن بھی جاری ہے۔فلم کی کاسٹ میں روما مائیکل،ساجد حسن اور عتیقہ اوڈھو سمیت بہت سے فنکار شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ فلم کی شوٹنگ آئندہ ہفتے مکمل ہوجائے گی جبکہ اسے مارچ میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔

اداکاروں کا کہنا ہے کہ ان کا کام اس فلم میں پسند کیا جائے گا تمام کردار ہی بہت زیادہ پاور فل ہیں اور شائقین پسند کریں گے۔

مزید : کلچر