دانش کی موت پر عوام کا رونا فنکار سے محبت کا اعتراف ہے،تابندہ

  دانش کی موت پر عوام کا رونا فنکار سے محبت کا اعتراف ہے،تابندہ

  



لاہور(فلم رپورٹر)دانش کی موت پر عوام کا رونا فنکار کے فن سے والہانہ محبت کا اعتراف ہے۔رونا اس کی صلاحیتوں پر داد کا اظہار ہے ان خیالات کا اظہار سٹیج پرفارمر تابندہ علی نے ڈرامہ سیریل”میرے پاس تم ہو“ کی آخری قسط پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ایک سوال کے جواب میں تابندہ علی نے کہاکہ پاکستانی ڈرامے دنیابھرمیں اپنی لازوال کہانیوں اور اداکاری کی بدولت مشہور ہیں اس دفعہ بھی ڈرامہ نے اپنی ریت قائم رکھی اور ”میرے پاس تم ہو“ جیسا شہرہ آفاق ڈرامہ پیش کرکے دنیا بھرمیں اپنی دھاک بٹھادی۔تابندہ علی نے کہاکہ گذشتہ دنوں اس ڈرامہ کی آخری قسط پیش کی گئی جس میں دانش کی موت دکھائی گئی کردار کی موت پر پورے ملک کو سوگوار اور روتے ہوئے دیکھا گیا۔

جو اس بات کا ثبوت ہے کہ فنکار نے اپنے کردار کے ساتھ بھرپور انصاف کیا ہے اور وہ ناظرین کو اس میں حقیقت کا رنگ بھرکر دکھا گیاہے اس سین پر عوام کارونافنکار کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے فلمسٹار تابندہ علی نے کہاکہ اس طرح کے فیملی ڈرامہ سیریل بننے چاہیئں تاکہ ڈرامے کا وقار اور بھر م قائم رہے۔

مزید : کلچر