اقبال انصاری نے اداکاری کرنا سکھائی،شہود علوی

    اقبال انصاری نے اداکاری کرنا سکھائی،شہود علوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر) اداکار شہود علوی اور ژالے سرحدی ڈرامہ ”کھٹی میٹھی زندگی“ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ ذشہود علوی اور ژالے سرحدی نے بتایا کہ وہ ڈرامہ ”کھٹی میٹھی زندگی“ میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ ژالے سرحدی نے کہا کہ ساجد حسن نے شوبز کی فیلڈ میں ان کی بہت مدد کی،انھوں نے ہر قسم کا کردار ادا کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ فلم میں آئٹم نمبر کرنے پر ان کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔انہیں شوبز میں ان کے شوہر نے بہت سپورٹ کیا اور شادی کے بعد انھوں نے زیادہ کام کیا۔اس موقع پر شہود علوی نے کہا کہ ان کو اقبال انصاری نے دوسال تک اداکاری کرنا سکھائی۔
لوگوں نیانھیں پرچی والا اداکار بھی کہا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ طوطے پالنے کے بہت شوقین ہیں اور ان کے پاس پر قسم کے طوطے موجود ہیں۔

مزید :

کلچر -